!چاول:پروٹین اور زنک کی کمی کو دُور کرے گا

   

نئی دہلی ۔ چاول اب صرف پیٹ بھرنے کی کوئی چیز نہیں رہی ، بلکہ اسے غذائیت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے پروٹین اور زنک جیسی غذائی اجزاء سے آراستہ کرد یا گیا ہے اور اس کی کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ہندوستانی کونسل برائے زرعی تحقیق کی کوشش سے ملک میں کم سے کم دھان کی چھ بایوفوٹیفائیڈ اقسام تیار کی گئی ہے جو زندگی کے لئے ضروری پروٹین اور زنک سے بھر پور ہیں اورجسمانی نشوونما میں مددگار ہیں۔دھان کا سی آر دھان 310 پروٹین سے بھرپور ہے جبکہ ڈی ڈی آر دھان 45 ، ڈی ڈی آر دھان 48 ، ڈی ڈی آر دھان 49 اور چاول ایم ایس زنک سے لیس ہیں۔ سی آر دھان 311 (مکل) دونوں پروٹین اور زنک کی کمی کو دور کرتا ہے ۔پروٹین ٹشیوکی افزائش اور مرمت کیلئے ضروری امینو ایسڈ تیار کرتا ہے ۔ اس کی کمی لوگوں کی ذہنی وفکری نشوونما کو متاثر کرتی ہے اور بسااوقات یہ موت کا باعث بھی بن جاتی ہے ۔ لائسن پروٹین میں بلاکس تیار کرتا ہے ۔ اس کی کمی سے انیمیا (خون کی کمی) کی شکایات ہوسکتی ہیں اور جسمانی نشوونما روک سکتی ہے ۔ زنک اک طرح معدنیات ہے جس کی کمی سے جسمانی نشوونما رک سکتی ہے اور اناٹومی کے بہت سے کاموں کو متاثر کرتی ہے ۔