چاکلیٹ نے ایک 6سالہ بچی کی جان لے لی

   

بنگلورو: کرناٹک اڈپی ضلع میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چاکلیٹ نے 6سالہ بچی کی جان لے لی ۔ بچی کی موت کے بعد سے اس کے اسکول اور اہل خانہ سمیت پورے شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک 6سالہ بچی اسکول جانے کے لئے گھر سے بس میں سوارتھی اس دوران اس نے ہاتھ میں رکھی چاکلیٹ کو جلدی میں کور کے ساتھ نگل لیا لیکن چاکلیٹ کا کور لڑکی کے گلے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے لڑکی اسکول بس میں ہی بے ہوش ہوگئی ۔جس کے بعد ڈرائیور اور گھر والے لڑکی کو ہاسپٹل لے گئے ۔ تاہم بچی کو بچایا نہیں جاسکا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ۔ پولیس مزید تفتیش کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے ۔