چتور گڑھ کے سنگھ پور میں تصادم کے بعد آتشزدگی

   

چتوڑ گڑھ : راجستھان میں چتور گڑھ ضلع کے سنگھ پور میں آپسی لڑائی میں دو نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ مشتعل لوگوں نے دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔کل رات ڈرین کی تعمیر کے دوران اعجاز نامی شخص اورٹھیکیدار راجیش میں جھگڑا ہوگیا۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ اعجاز اور اس کے گھروالوں نے اس پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا جس میں سر پھٹنے سے راجو اور اور دیگر زخمی ہو گئے۔