چرارشریف میں سالانہ عرس تقریبات کا آغاز

   

سری نگر : وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں واقع وادی کے نامور ولی کامل علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدنی (رح)کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔سالانہ عرس کے سلسلے میں مقامی خواتین درمیانی شب زیارت شریف میں حاضری دے کر وہاں پر روایتی انداز میں دردو ازکار، نعت خوانی کے ساتھ ساتھ کلام شیخ العالم پڑھ کر فضا کو معطر کر رہی ہیں۔زیارت شریف کے متولی نے بتایا کہ یہ روایت پچھلے دو سو سال سے چلی آرہی ہے کہ خواتین مسلسل ایک ماہ تک درمیانی شب کو زیارت شریف پر حاضر ی دینے کے دوران کلام شیخ العالم کا ‘ون ون’ کی صورت میں ورد کرتی ہیں۔یو این آئی اردو کے نامہ نگانے بتایا کہ چرار شریف میں بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ نور الدنی(رح) کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں جمعے یعنی 21اکتوبر کو پوشاک بندی کی روح پرور مجلس منعقد ہوگی اور اتوار یعنی 23اکتوبر کو سالانہ عرس پاک کی تقریب ہوگی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عرس پاک کی تقریب سے ایک ماہ قبل مقامی خواتین درمیانی شب کو زیارت شریف پر حاضری دے کر روایتی ‘ون ون’ کے ذریعے کلام شیخ العالم کی بلند صداں سے فضا میں خوشبو بکھیرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالم شیخ عالم کے ساتھ ساتھ خواتین درود و زکار ، منقبت اور نعت خوانی کی روح پرور مجالس آراستہ کرتی ہیں۔