چلتی موٹر سائیکل اچانک شعلہ پوش

   

موٹر سائیکل سوار محفوظ، حمایت نگر روڈ لیبرٹی میں سنسنی
حیدرآباد 4 فروری (سیاست نیوز) پیر کی دوپہر شہر کے مصروف ترین علاقہ حمایت نگر لیبرٹی چوراہے پر اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک چلتی ہوئی موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 250cc پلسر موٹر سائیکل پر سوار 30 سالہ شخص وہاں سے گزر رہا تھا کہ اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ موٹر سائیکل سوار اِس حادثہ میں بچنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مقامی عوام نے اُس کی فوری مدد کرتے ہوئے قریبی دوکان میں موجود فائر سیفٹی آلہ کے ذریعہ آگ بجھادی۔ نارائن گوڑہ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار شخص نے کچھ عرصہ قبل ہی موٹر سائیکل خریدی تھی اور الیکٹرک وائرنگ اور بیاٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نارائن گوڑہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔