چمپائی سورین شریک دواخانہ

   

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کو بلڈ شوگر سے متعلق پیچیدگیوں کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔. ایک اہلکار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔.اہلکار نے بتایا کہ انہیں ہفتے کی رات تقریباً 9 بجے جمشید پور کے ٹاٹا مین اسپتال میں داخل کرایا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ انہیں کم بلڈ شوگر اور چکر آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ہسپتال کے جنرل منیجر ڈاکٹر۔سدھیر رائے نے میڈیا کو بتایاکہ سورینکی حالت مستحکم اور بہتر ہے۔چمپائی سورین (67) نے اگست میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور جے ایم ایم نے بے عزتی کا الزام لگایا تھا۔ہیمنت سورین کے استعفیٰ اور منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ان کی گرفتاری کے بعد چمپائی سورین کو 2 فروری کو ریاست کا وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔اس کے بعد، انہوں نے 3 جولائی کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا، جس سے ہیمنت سورین کے لیے ضمانت ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے پر واپس آنے کی راہ ہموار ہوئی۔