چندرائن گٹہ حدود میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ علاقہ میں ایک سنسنی خیز قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک شخص کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے قتل کرنے کے بعد نعش کو لیک ویو ہلز چندرائن گٹہ میں پھینک کر خاطی فرار ہوگئے ۔ پولیس اس بات کا پتہ چلنے پر چندرائن گٹہ پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی اور وہاں پر ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے یہ دیکھا کہ نعش برہنہ تھی اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے مقتول کی شناخت محمد آصف ساکن ٹولی مسجد کاروان ضیاء گوڑہ کی حیثیت سے کی ہے ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ مقتول کے قریبی دوست نے اسے یہاں لاکر قتل کیا ہوگا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔B