چندرابابو کی موجودگی میں تلگودیشم کے دو گروپس میں جھگڑا

   

حیدرآباد 27 نومبر ( یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے دوسرے دن کے اجلاس کے دوران کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ سابق وزیراعلی و اپوزیشن لیڈراین چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں پارٹی کے دو گروپس کا جھگڑا ہوگیا اوربعض لیڈروں نے پارٹی کے ضلع صدر آرسرینواسلو ریڈی پر امتیاز کا الزام لگایا ۔ چندرابابونائیڈو جو جائزہ اجلاس منعقد کررہے تھے تو کڑپہ سٹی کے صدر کے سبیا نے الزام لگایا کہ پارٹی کے ضلع صدر کے سرینواسلو نے ایس سی، ایس ٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے ۔یہ امتیازی سلوک نیرو۔میرو کام کے الاٹمنٹ میں کیا گیا ہے ۔اس الزام کے بعد دو گروپس میں بحث وتکرار ہوگئی ۔