چندرا بابو نائیڈو نے ہاسپٹل پہونچکر کے سی آر کی عیادت کی، چرنجیوی ، پرکاش راج کے علاوہ دوسرے بھی ہاسپٹل پہونچے ، سابق چیف منسٹر کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم کے قومی سربراہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بٹی وکرامارکا ، فلم اسٹارس چرنجیوی ، پرکاش راج کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے یشودھا ہاسپٹل پہونچکر بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی عیادت کی اور ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو جیسے ہی ہاسپٹل پہونچے کے ٹی آر اور بی آر ایس کے دوسرے قائدین نے ان کا استقبال کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کے ٹی آر کے علاوہ ڈاکٹرس سے کے سی آر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ بعد ازاں چندرا بابو نائیڈو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرس نے کے سی آر کی کامیاب سرجری کی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ وہ آئندہ 6 ہفتوں میں پوری طرح صحت یاب ہوجائیں گے ۔ تلگو دیشم کے سربراہ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کے سی آر بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے اور عوامی خدمات میں واپس ہوں گے ۔ وہ ذہنی طور پر طاقتور ہے اور ان کی باڈی علاج میں مکمل تعاون کررہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ڈاکٹرس سے کے سی آر کے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارکا نے بھی ہاسپٹل پہونچکر کے سی آر کی عیادت کی ۔ ڈاکٹرس سے علاج کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر کا خصوصی علاج کرنے کی ہدایت دی ۔ فلم اسٹارس چرنجیوی اور پرکاش راج نے بھی یشودھا ہاسپٹل پہونچکر کے سی آر کی عیادت کی ۔ ڈاکٹرس سے بات چیت کی۔ کے ٹی آر سے بھی ملاقات کی ۔ کے سی آر کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ کے سی آر کی عیادت کرنے والوں میں تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پروین کمار سابق وزراء سبیتا اندرا ریڈی ، ستیہ وتی راٹھور ، گنگولہ کملاکر ، ملاریڈی رکن پارلیمنٹ ، ایم کویتا ، رکن قانون ساز کونسل ، مدھو سدن چاری ، سابق ارکان اسمبلی اے وینکٹیشور راؤ ، ایم نرسمہلو کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ ہاسپٹل میں کے ٹی آر ، سابق وزیر ہریش راؤ اور ایم ایل سی کویتا بھی موجود تھے ۔ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے علاوہ دوسروں نے بھی ہاسپٹل پہونچکر کے سی آر کی عیادت کی ۔۔ ن