چندرا بابو نائیڈو کوسابق وزیر سے ملاقات کی اجازت نہیں،مجسٹریٹ سے اجازت حاصل کرنے کا مشورہ

   

حیدرآباد۔/13 جون، ( سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کو آج امراوتی میں سابق وزیر اچن نائیڈو سے ہاسپٹل میں ملاقات سے روک دیا گیا۔ اچن نائیڈو کو اے سی بی نے ای ایس آئی اسکام کے سلسلہ میں گرفتار کیا اور خرابی صحت کی بناء پر انہیں ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔ صدرتلگودیشم و سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اچن نائیڈو سے ملاقات کیلئے ہاسپٹل جانا چاہتے تھے لیکن حکام نے اس کی اجازت نہیں دی۔ گنٹور میں اچن نائیڈو سے ملاقات کیلئے جانے کی اجازت کو جیل حکام نے قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 شرائط کے مطابق اجازت نہیں دی جاسکتی۔ آئندہ دو ماہ تک ملاقات کی اجازت جیل حکام نہیں دے سکتے۔