چندریان 2کے لینڈروکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کامشاہدہ وزیراعظم بچوں کے ساتھ کریں گے

   

بنگلورو،5ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی چندریان 2-کے چاند کی سطح پر سہل انداز میں اترنے کا راست مشاہدہ کریں گے ۔ اسرو کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ چندریان 2-وکرم ماڈیول کے چاندپراترنے کے نظارہ کے لیے اسکولی بچوں کااسرو نے آن لائن کوئز اسپیل مقابلہ منعقد کیا تھا۔ اس مقابلہ میں ہرریاست اور مرکزی زیرانتظام علاقہ سے کامیاب اولین دوبچوں کو وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کانظارہ کرنے اسرو کے بنگلورمرکز میں مدعو کیاگیاہے جو وزیراعظم کے ساتھ اس کا مشاہدہ کریں گے ۔ جملہ70طلبہ بھی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ہفتہ کی صبح وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کانظارہ کریں گے ۔خلائی سائنس سے متعلق شعور بیداری کے لیے اسرو نے 10اور 25 اگست کوبنگلور کے اپنے ہیڈکوارٹر سے حکومت کے ‘مائی گوڈاٹ ان سائٹ کے ساتھ کوئز مقابلہ منعقدکیاتھا۔ اس 10منٹ کے امتحان میں بچوں سے 20سوالات کئے گئے تھے اس طرح 8ویں جماعت اور 10ویں جماعت کے طلبہ کے لیے علحدہ کوئز مقابلہ منعقد ہواتھا۔