چندہ وصولی اور گداگری کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والی ٹولی بے نقاب

   

9 افراد گرفتار، نقد رقم ضبط، اراضیا ت کے دستاویزات بھی برآمد
حیدرآباد : /20 اگست (سیاست نیوز) ٹاسک فورس اور ملک پیٹ پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں چندہ وصولی اور گداگری کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والی 9 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم اور اراضیات کے دستاویزات برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ایسٹ زون سی ایچ روپیش نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ جی گنیش ہے جو اماں چیوتا فاؤنڈیشن کے نام پر ایک تنظیم چلارہا ہے ۔ اس نے کلکشن ایجنٹس اور خواتین کی مدد سے عوام سے خیرات کے نام پر وصولی کرتے ہوئے دھوکہ دے رہا تھا ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ سڑکوں پر خیرات کی وصولی اور گداگری کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے 6 افراد کے روی ، کے مانگو ، آر انوشا ، بی سنگیتا ، این سلیجا ، آر یلماں ، سباوت سنیتا سڑکوں پر ٹریفک سگنلس اور مختلف مقامات پر بھیک مانگتے ہوئے چیاریٹی کے نام پر وصولی کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس اور ملک پیٹ پولیس نے ان دھوکہ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 38 ہزار نقد رقم اور مختلف مقامات پر موجود پلاٹس کے دستاویزات برآمد کرلئے ۔ ب