چنچل گوڑہ جونئیر کالج گراؤنڈ پر مرکزی جلسہ شب برات

   

مولانا محمد احمد رضا منظری ، مفتی محمد منظر حسن خان اشرفی ، ڈاکٹر سید عبدالمعز حسینی قادری شرفی کے خطابات
حیدرآباد /14 مارچ ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات 18 مارچ کو بعد نماز عشاء گورنمنٹ جونئیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر منعقد ہوگا ۔ محمد شاہد قادری صدر کمیٹی ، ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی ، صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی نگرانی ، جناب م حمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیرالحسینی الرضوی القادری الطاہری ، مولانا محمد اخلاق اشرفی ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، ڈاکٹر حیدر یمینی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقررین ، مولانا محمد احمد رضی منظری بریلی شریف ، دوسرے مہمانان مفسر قرآن ، حافظ و قاری قرآن مفتی محمد منظر حسن خان اشرفی صدر عالمی سنی صوفی تحریک ، الہند کے شب برات کی اہمیت و فضیلت ، تمام امتوں میں امت محمد ﷺ کے فضائل عصر حاضر میں دشمنان اسلام کی دین اسلام کے خلاف سازشیں ، قوم مسلم کو عریانیت و فحاشی کی طرف مائل کرنے کی وجوہات ، نوجوانوں نسلوں کو سوشیل میڈیا پر بے حیائی اور بدترین فحش مواد کے ذریعہ تباہی ، نیز کمیٹی کی عظیم انقلابی تحریکات ، تحریک صلواۃ و تحریک حجاب ، جیسے عنوانان پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے خطابات ہوں گے ۔ بیرونی مہمان نعت خواں میں محمد عادل اشرفی ( بھینڈی ) اپنے منفرد و مسحورکن انداز میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مقامی مقررین کرام میں ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی ، مولانا محمد اقبال ا حمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر کمیٹی ) کے بھی خطابات ہوں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوان ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ ) خطبہ استقبالیہ کریں گے ۔