چنڈی گڑھ بم دھماکے :ملزمان کو قیدی وارڈ میں منتقل کیاگیا

   

حصار: چنڈی گڑھ کے دو نائٹ کلبوں کے باہر پانچ دن قبل دیسی بم دھماکے کرنے والے دو ملزمان کو حصار سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے قیدی وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔ ونے کلوانی اور اجیت سہراوت کو جمعہ کو حصار میں پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں پیر میں گولی لگی تھی۔ حصار اور چنڈی گڑھ پولیس نے ملزمان سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو کل ڈسچارج کیا جا سکتا ہے ۔ جس کے بعد دونوں کو چنڈی گڑھ پولیس کو سونپنے اور پھر چنڈی گڑھ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔