چوتھے دور کی رائے دہی زور شور سے جاری۔ مغربی بنگال

,

   

کلکتہ۔ مغربی بنگال میں چوتھے دور کی رائے دہی میں 44اسمبلی حلقہ جات پرہفتہ کی صبح 7بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رائے دہی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس دور کی رائے دہی میں ریاست کے پانچ اضلاع کوچ بیہار‘ علی پورداؤر‘ ساوتھ24پرگناس‘ ہواڑہ اور ہوگلی میں 44اسمبلی حلقوں پر 373امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ان 44اسمبلی حلقوں میں ہواڑہ میں 9ہوگلی میں 10ساوتھ 24پرگناس میں 11‘ علی پورداؤر میں 5اور کوچ بیہار کے 9حلقے شامل ہیں


ایک کروڑ سے زائد ووٹرس
اس دور کی پولنگ میں جملہ1,15,81,022رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ اٹھائیں گے۔ سب سے چھوٹا حلقہ 1.76.001رائے دہندوں پر مشتمل بالی ہے وہیں سب سے بڑا حلقہ 3,13,701رائے دہندوں پر مشتمل چنچورا ہے۔

زیادہ سے زیادہ 15940پولنگ اسٹیشنوں کا استعمال کیاجائے گا جس میں 12,361مرکزی اور 3,579معاون اسٹیشن شامل ہیں۔

زیادہ حلقوں میں اس دور کی رائے دہی کرائی جانے کی وجہہ سے سکیورٹی میں بھی سخت اضافہ کردیاگیاہے اور900کمپنیوں کا تعینات کیاگیاہے تاکہ پرامن طور پر انتخابات کرائے جائیں۔

ہوگلی ضلع کے چندا نگر اسمبلی حلقہ میں چوتھے دور کی رائے دہی سے قبل رات میں ائی ٹی بی پی کے دستوں کے گشت لگائی۔ بی جے پی کے ٹی ایم سی کے موجود رکن اسمبلی اروپ بسواس کے مقابلے مرکزی وزیربابل سپریو کو میدان میں اتارا ہے۔

مغربی بنگال میں ممتا کی زیرقیادت کابینہ میں وزیر رائے بسواس ٹولی گونگا اسمبلی حلقہ پر پچھلے تین مرتبہ سے نمائندگی کررہے ہیں۔

سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کی ایم پی جیا بچن نے ٹی ایم سی امیدوار اروپ بسواس کے لئے مہم چلا ئی ہے۔ اس سیٹ پر سی پی ائی ایم نے دیبوت گھوش کو اپنا امیدوار بنایاہے۔

ہواڑہ کے دومجور میں بی جے پی قائد راجیب بنرجی ٹی ایم سی امیدوار کلیان گھوش کے مقابلہ میں ہیں اور سی پی ائی ایم نے اتم بیرا کو اپنا امیدوار بنایاہے۔

ٹی ایم سی حکومت میں سابق میں رہے وزیرراجیب نے مغربی بنگال انتخابات کے پیش نظر بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ آخری مرحلے کی رائے دہی17اپریل ہو گی جبکہ ووٹوں کی گنتی 2مئی کومقرر ہے