چوتھے مقدمے میں امریکہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

,

   

ٹرمپ کے علاوہ جن دیگر افرادپر فرد جرم عائد کئے گئے تھے ان میں سابق صدر کے ذاتی وکیل روڈی گیولیاتی اور ان کی قانونی ٹیم کے بہت سے ارکان شامل تھے جنھوں نے 2020کے انتخابی نتائج کوالٹانے کی کوشش کی تھی۔


واشنگٹن۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈٹرمپ پر ریاست جارجیا میں 2020کے صدراتی الیکشن کی گنتی کو پلٹنے کی کوشش کے ضمن میں 18مبینہ ساتھی کے ساتھ فرد جرم عائد کردیاگیاہے۔ ریاست جارجیا دھوکہ دہی ایکٹ کی خلاف ورزی کے بشمول 13دفعات کے تحت پیر کی رات دیر گئے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیاگیاہے۔

دوسرے الزامات میں ایک سرکاری افیسر کوطلب کرنے‘ سرکاری افسر کی نقالی کرنے کی سازش‘ فرسٹ ڈگری میں جعلسازی کرنے کی سازش اورجھوٹے کاغذات داخل کرنے کی سازش پر مشتمل ہیں۔

ٹرمپ کے علاوہ جن دیگر افرادپر فرد جرم عائد کئے گئے تھے ان میں سابق صدر کے ذاتی وکیل روڈی گیولیاتی اور ان کی قانونی ٹیم کے بہت سے ارکان شامل تھے جنھوں نے 2020کے انتخابی نتائج کوالٹانے کی کوشش کی تھی مگر دوسری ریاستوں جیسے وسکونسین‘ پینا سلوانیا‘ مشیگن میں اس طرح کے کام کوانجام دیاگیاتھا لیکن پیر کے فیصلے میں اس کو شامل نہیں کیاگیا ہے۔

سابق صدر سمیت جن پر فرد جرم عائد کیاگیا ہے جمعہ تک انہیں خودسپردکرنے کا موقع ہے۔

جارجیا کے فالٹن کونٹی ضلع اٹارنی فانی ویلیس کے ٹرمپ کے جارجیا سکریٹری برائے اسٹیٹ براڈ ریفنسپرگر سے 2020جنوری میں کی گئی ٹیلی فون پربات چیت کی تحقیقات کے بعد یہ فرد جرم سامنے ائے ہیں۔ سابق صدر نے تمام مقدمات میں بے قصور ہونے کی استدعاکی ہے۔