چوہان کی بطور چیف منسٹر مدھیہ پردیش واپسی

,

   

61 سالہ بی جے پی لیڈر کو گورنر لال جی ٹنڈن نے حلف دلایا
بھوپال ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)شیوراج سنگھ چوہان پیر کو چوتھی مرتبہ مدھیہ پردیش کی چیف منسٹر کی حیثیت سے واپس ہوئے ۔15ماہ قبل اُن کی حکومت کو الیکشن میں شکست ہوئی تھی ۔ 61 سالہ بی جے پی لیڈر کو گورنر لال جی ٹنڈن نے یہاں راج بھون میں رات 9 بجے حلف دلایا۔ قبل ازیں اُنھیں یہاں اسٹیٹ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا ۔ کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال کے سبب دہلی سے کوئی بھی بی جے پی لیڈر نے لیجسلیچر پارٹی میٹنگ کیلئے بھوپال کا سفر نہیں کیا لیکن پارٹی کے مرکزی مبصرین ارون سنگھ اور ونئے سہاس ربھدے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ اپنے حامیوں میں ’ماماجی ‘ کے نام سے مقبول چوہان قبل ازیں 2005، 2008 اور 2013 ء میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لئے تھے ۔