چٹ فنڈ کمپنی کے 2 ڈائرکٹرس گرفتار

   

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) مادھاپور پولیس نے چٹ فنڈ کمپنی کے دو ڈائرکٹرس کو گرفتار کرلیا جو سینکڑوں شہریوں کا پیسہ لیکر غائب ہوچکے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مادھاپور ڈاکٹر ونیت نے بتایا کہ چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دینے والے افراد 47 سالہ ای سرینواس اور 27 سالہ ای راکیش ورما ساکنان منچریال کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ گنیش نامی ڈائرکٹر مفرور بتایا گیا ہے ۔ گرفتار افراد نے سمتا مورتی چٹ فنڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے چٹ فنڈ کمپنی قائم کی تھی اور 5، 10، 25 اور 50 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ روپئے کی چٹھیاں لگارہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کمپنی کے نام پر انہوں نے 2 کروڑ روپئے تک کی رقم کا غبن کیا ۔ بڑے پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے انہو ںنے کوکٹ پلی ، مادھاپور اور ایل بی نگر کے علاقوں میں ممتا مورتی چٹ فنڈ کے نام کی شاخیں قائم کیں اور 6 ماہ چٹ فنڈ کمپنی چلانے کے بعد اچانک کمپنی کو بند کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کاروبار کو بند کرتے ہوئے غائب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ چٹ فٹ فنڈ کمپنی کی آڑ میں 5 کروڑ روپئے کا غبن کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 120متاثرین پائے جاتے ہیں ۔ پولیس سائبرآباد نے بتایا کہ ایسی چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائے گی ۔ ع