چپل اٹھانے اور تھیلے پہونچانے والوں کو عہدے : رینوکا چودھری

   

پارٹی پرچم اٹھانے والے وفادار قائدین نظر انداز ، پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو اہمیت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی سینئیر قائد و رکن راجیہ سبھا رینوکا چودھری نے تلنگانہ میں نامزد عہدوں کی تقسیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ پرانی کانگریس نہیں رہی ۔ یہاں پارٹی کا جھنڈا اٹھانے والے وفادار قائدین کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ قائدین کے چپل اٹھانے والے ، نوٹوں کے تھیلے پہونچانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو عہدے اور وزارتیں دی جارہی ہیں ۔ جس سے کانگریس کے حقیقی قائدین اور کارکنوں میں عدم اطمینان ہے اور پارٹی میں ان کے ساتھ نا انصافی اور حق تلفی ہورہی ہے ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی قائدین کو اس طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو ان کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور ایک ایسا وقت آئے گا جب پارٹی کا پرچم اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا ۔ وہ اس معاملے میں پارٹی ہائی کمان کو ریاست کے تازہ حالات سے واقف کرواچکی ہیں ۔ جس کے بعد پارٹی قائدین کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ لڑائی ان قائدین کو پہچان اور عزت دلانے لڑ رہی ہیں جنہوں نے اپنی جائیدادیں گنوائی اور پارٹی کے لیے قربانیاں دی ۔ ریاست میں ایسا کوئی قائد پیدا ہی نہیں ہوا جو ان کی زبان بندی کرسکے اور ان پر پابندیاں عائد کرے ۔۔ 2/k/b