چکن پائن ایپل

   

اجزا: چکن بریسٹ ایک کپ(بون لیس چکور کاٹ لیں)، پائن ایپل کے ٹکڑے ایک کپ، پائن ایپل جوس آدھاکپ، شملہ مرچ دوکیوب کاٹ لیں، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، کیچپ ایک کپ، کارن فلور دوچمچہ، یخنی یا پانی ایک کپ۔
ترکیب :چکن کے کیوب کاٹ لیں اس کے بعد اس میں ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن پسا ہوا ، سرکہ دوکھانے کے چمچے ،سویا ساس دوکھانے کے چمچے ،نمک حسب ذائقہ‘کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ اور15منٹ کیلئے رکھ دیں۔تیل گرم کریں اس میں شملہ مرچ فرائی کریں۔دوسری پتیلی میں تیل گرم کریں۔چکن فرائی کریں اور گرلڈ کرلیں اس میں تلی ہوئی شملہ مرچ کیچپ پائن ایپل سیرب ڈال کر 2تا3منٹ پکائیں۔پھر اس میں کارن فلور کے پیسٹ ڈال دیں اور گاڑھا کریں۔آخر میں پائن ایپ ڈال دیں اور چولہے سے ہٹا کر سادے چاول یا چائنیز رائس کے ساتھ شروع کریں۔