چکن ہاٹ پوٹ

   

اجزا : چکن آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، پیاز ایک عدد درمیانی، ہری پیاز تین عدد، گاجر ایک عدد، آلو دو عدد، ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، اجوائن آدھا چائے کا چمچہ، کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، پارسلے آدھا چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچہ۔
ترکیب : ہری پیاز کی پتیوں کو باریک چوپ کر لیں اور اس کے ڈنٹھل کو سادی پیاز کے ساتھ موٹا موٹا کاٹ لیں۔چکن کی ایک سائز کی چوکور بوٹیاں کاٹ کر دھو کر رکھ لیں۔آلو اور گاجر کو بھی چھیل کر اس کے بھی چوکور ٹکڑے کر لیں۔بھاری پیندے کے پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کو سنہرا فرائی کر لیں۔پھر اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔چکن ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔پھر ایک پیالی پانی، گاجر، آلو، نمک، کالی مرچ، لال مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔پندرہ سے بیس منٹ بعد جب چکن گلنے پر آ جائے تو ہری پیاز کی پتیاں، اجوائن اور کارن فلور (دو چمچ پانی میں گھول کر) شامل کر دیں۔پارسلے چھڑک کر تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔