چھتری ناکہ میں آٹو ڈرائیورس پر اشرار کا حملہ

   

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اشرار کی ایک ٹولی نے دوآٹو ڈرائیورس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم چھاؤنی کا ساکن آٹو ڈرائیور سید پاشاہ کل رات دیر گئے علاقہ چھتری ناکہ سے گزررہا تھا کہ اس کے آٹو میں گیس ختم ہوگئی ۔ پاشاہ نے اپنے ایک دوست میر حامد علی کو وہاں طلب کیا اور اس کی مدد سے آٹو کو دھکا دیتے ہوئے قریب کے پٹرول پمپ لے جا رہا تھا کے اتفاقی طور پر اس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔ اس واقعہ کے دوران وہاں پر موجود اشرار کی ٹولی نے سید پاشاہ اور حامد پر پتھروں سے حملہ کر دیا جس نے نتیجہ میں دوآٹو ڈرائیورس زخمی ہو گئے اور علاقہ ا ندراگاندھی نگر میں ہلکی سے کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے انہیں دواخانہ عثما نیہ منتقل کیا۔ چھتری ناکہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر تے ہوئے چار اشرار بی گوپی، راگھوا، سریکانت اور پون کو گرفتار کرلیا ۔