چھتیس گڑھ میں انکاونٹر ، 2 خواتین سمیت 4 ماؤنواز ہلاک

   

رائے پور : چھتیس گڑھ کے بستر کے ضلع بیجاپور میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں دو خواتین کیڈروں سمیت چار ماؤنواز مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ میرٹور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت پومرا گاؤں کے قریب ایک جنگل میں صبح فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔میڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (بستر رینج) سندرراج پی نے ایک بیان میں کہا کہ جنگل میں ماؤنوازوں کے جمع ہونے کے بارے میں ہمیں مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں ماؤنواز مخالف آپریشن پر نکلی۔ ڈی آر جی کی ایک ٹیم پرماؤنوازوں نے فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کا تبادلہ رک جانے کے بعد چار ماؤنوازوں کی نعشیں ہتھیاروں کے ساتھ برآمد کی گئیں، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ موقع سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں ایک 303. رائفل اور ایک 315 بور رائفل شامل ہے۔ آئی جی نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی ماؤنوازوں کی شناخت کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔