چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کی مہم اختتام پذیر

   

پہلے مرحلے کے امیدواروں میں 198 مرد اور 25 خواتین شامل

رائے پور : چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 20 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام اختتام پذیر ہوئی۔ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ووٹنگ وقت والے اسبلی حلقوں کے امیدوار 5 نومبر کو دوپہر تین بجے تک اور صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ والے اسمبلی حلقوں کے امیدواروں نے شام پانچ بجے تک انتخابی مہم چلائی ۔ ووٹنگ کے اختتامی وقت سے 48 گھنٹے پہلے عوامی پلیٹ فارمز پر مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں کل 223 امیدوار ہیں، جن میں 198 مرد اور 25 خواتین ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے 40 لاکھ 78 ہزار 681 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ ان میں 19 لاکھ 93 ہزار 937 مرد ووٹرز، 20 لاکھ 84 ہزار 675 خواتین ووٹرز اور 69 تھرڈ جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں انتخابات کے لیے کل 5304 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔پہلے مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں سے 10 اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور 10 اسمبلی حلقوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پنڈاریا، کوردھا، خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج ناندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، بستر، جگدل پور اور چترکوٹ اسمبلی حلقوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ موہلا مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکال، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ریاست میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے انٹا گڑھ اسمبلی حلقہ میں 13، بھانوپرتاپور میں 14، کانکیر میں 9، کیشکال میں 10، کونڈاگاؤں میں 8، نارائن پور میں 9، بستر میں 8، جگدل پور میں 11، چترکوٹ میں 7، دنتے واڑہ میں 7، بیجاپور میں 8، کونٹا میں 8، خیراگڑھ میں 11، ڈونگرگڑھ میں 10، راج ناندگاؤں میں 12، کھجی میں 10، موہلا مان پور میں 9،کوردھا میں 16 اورپنڈریا میں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔