چھتیس گڑھ نکسلائٹس حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی23مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں پیر کے روز چھتیس گڑھ میں نکسلی حملے میں شید ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہیں چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پہلے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے دشینت گوتم کو ایوان کے رکن کے طور پر حلف دلایا۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں گزشتہ دنوں نکسلی حملے میں شہید ہوئے 17 سکیورٹی اہکاروں کے لئے تعیزیتی پیغام پڑھا۔مسٹر نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ سکما میں 21 مارچ کو نسلی حملے میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے ، جو قابل مذمت ہے ۔ ان سکیورٹی اہلکاروں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی بہادری کا ثبوت دیا اور ملک کے لئے اپنی قربانی دی۔ ان کے احترام میں ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ اس کے بعد سبھی ارکان نے کھڑے ہوکر دو منٹ خاموشی اختیار کی۔