چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

   

حیدرآباد۔14۔ مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق جی مہیش بابو اور جی شانتی کمار جو حقیقی بھائی ہے اور پاڑدی واڑہ کے ساکن ہیں اور دونوں پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ ہیں اور عادی شرابی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اکثر حالت نشہ میں دونوں بھائیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوا کرتی تھی لیکن آج شام 7.30 بجے دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں شانتی کمار نے اپنے بڑے بھائی مہیش بابو کا تولیہ سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس حسینی علم نے اس سلسلہ میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹم مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔ ب