چھوٹے پردہ کی اداکارہ نوپور آلنکار پر پنجاب مہاراشٹرا بنک کے تنزل سے متاثر، انتہائی خستہ حال کا شکار

,

   

ممبئی: پنجاب اور مہاراشٹر ا کوآپریٹیو بنک (پی ایم سی) کے دھوکہ دہی کے باعث فلم انڈسٹریز کے بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔23ستمبر کو آر بی آئی نے پنجاب و مہاراشٹرا کو آپریٹیو بنک پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی سے ان بنکو ں کے گاہک شدید متاثرہوئے ہیں۔ان گاہکوں میں عام آدمی کے علاوہ فلم انڈسٹریز سے جڑے کئی افراد بھی شامل ہیں۔ ٹی وی کا مقبول ترین سیریل ”اگلے جنم موہے بیٹیا کی کی جو“ کی اداکارہ نوپور آلنکار نے بتایا کہ میں بہت مالی پریشانیوں سے گذرر ہی ہوں۔

پنجاب و مہاراشٹرا بنک میں میرا بھی اکاؤنٹ ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ گھر پر کوئی رقم نہیں تھی ہمارے خاندان والوں کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردئے گئے تھے۔میری ماں آکسیجن پر تھیں اور دوسری طرف میرے خسر ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ ہمارے اے ٹی ایم کارڈس کام نہیں کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں میں نے اپنے زیورات بیچ دی اور گھر کے دیگر اشیاء بھی بیچنے لگی ہو ں۔“ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ایک دوست سے 50,000روپے بھی بطور قرض لی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں انتہائی مالی بحران کا شکار ہوں۔ کبھی کبھی تو 500روپے کے لئے کسی سے مانگنا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بنک کے مسائل کب حل ہوں گے اس تعلق سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ ہماری جمع کردہ رقم ڈوب جائے گی۔ نوپور آلنکار نے ٹی وی کے مختلف سیریلس میں کام کیا ہے جن میں پھلوا، دیا اور باتی اور ہم، اور سواریگنی شامل ہیں۔