دو دن راحت کے بعد موسم میں پھر تبدیلی، محکمہ موسمیات
حیدرآباد۔14اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ میں مزید دو یوم تک شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت حاصل رہے گی اور 17اپریل سے دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگ جائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں گذشتہ ہفتہ کے دوران گرمی سے کافی راحت حاصل ہوئی تھی اور درجہ حرارت میں گراوٹ کے علاوہ کئی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی تھی لیکن اب آئندہ دو یوم کے درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی ریکارڈ نہیں کی جائے گی لیکن دو یوم کے بعد دوبارہ درجہ حرارت میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگا لیکن گذشتہ دنوں کی طرح گرمی کی شدت نہیں ہوگی ۔بتایاجاتا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتہ کے لئے کوئی الرٹ جاری نہیںکیا گیا ہے بلکہ ماہرین موسمیات کی جانب سے دی گئی تجاویز کے مطابق یہ دعویٰ کیا جا رہاہے اپریل کے تیسرے ہفتہ میں معمول کی گرمی رہے گی لیکن اس میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جو کہ جاریہ ماہ کے اواخر یا آئندہ ماہ کے اوائل میں ہوگا۔3