چیرمین بلدیہ جگتیال کا عہدہ بی آر ایس کیلئے ایک امتحان

   

عہدہ کیلئے کئی کونسلرس دعویدار، چیرپرسن کے استعفیٰ کے بعد جگتیال میں سیاسی ماحول گرم، بی شروانی سے مختلف جماعتوں کا رابطہ

l تین سال میں تقریباً 10 بلدیہ کمشنر کے تبادلے
l دو مرتبہ اے سی بی کے دھاوے اور گرفتاریاں
l ٹی آر ایس دور میں میونسپل کونسل کا وقار شدید متاثر

جگتیال۔ 10 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال شہر میں حالیہ دنوں بلدیہ چیر پرسن کے عہدے سے استعفی پیش کرنے والی سابقہ چیر پرسن بوگا شراونی پراوین کے مکان پر آج بی جے پی نظام آباد رکن پارلمنٹ ڈی ارویند نے پہنچ کر اظہار یگانگت پیش کیا اس موقع پر ارویند نے عوامی مسایل کی یکسوئی پر رکن اسمبلی یم سنجے کمار کی جانب سے چیرپرسن کو اہمیت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ سابق میں رایکل سابقہ یم پی پی پڑالہ تروپتی پر بھی شخصی طور پر تنقید کا نشانہ بنانے کا رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے کمار کو ماہر سائیکاٹرک سے علاج کی ضرورت ہے۔ شراونی بی جے پی پارٹی کی نہ ہونے کے باوجود ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اظہار یگانگت کے لئے آیا ہوں ، بی آر یس قایدین کے غرور کو کچلنے کا وقت آگیا ہے۔ ہماری پوری مدد دی جائے گی۔ بوگا شراونی کے استعفی سے وہ بی آر یس پارٹی چھوڈ کر بی جے پی میں شال ہونے کی قیاس آرایاں تھیں لیکن بوگا شراونی نے تردید کی تھی کہ وہ چیرمین کا عہدہ چھوڑی ہے بی آر یس پارٹی کو نہیں چھوڑی ہے ، لیکن انکے استعفے کے بعد سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ دو یوم قبل بی یس پی ریاستی صدر آر یس پروین کی آمد اور ان سے ملاقات اور آج ارویند یم پی کی آمد اور ملاقات پر بوگا شراونی مستقبل میں کیا فیصلہ لیگی یہ وقت ہی بتائے گا۔ انکے چیر مین کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد بلدیہ چیرمین کے عہدے کے لئے کئی دعویدار اپنی اپنی کوشش شروع کردی اور تائید حاصل کرنے کے لئے ساتھی کونسلرس کو ایک کے بعد ایک دعوتوں پارٹیوں کا اہتمام کر رہے ہیں دو سال کے چیرمین کے عہدے کے لئے کس کو چیرمین بنایا جایے رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور بی آر یس پارٹی کے لئے ایک امتحان ہے بی دی پدماشالی کو چیرمین کا عہدہ دیا گیا تھا، اسی طبقہ سے دوسرے کو دینے کا طالبہ ہے۔ دوسری جانب بی سی کاپو طبقہ کا بھی مطالبہ ہے وہیں پر وڈر طبقہ سے تعلق رکھنے والی واحد کونسلر کے شوہر جو طبقہ کے ریاستی صدر ہے وہ بھی چیرمین کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوکر کونسلرس کو راغب کر رہے ہیں۔ یم یل سی کویتا سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ جگتیال بلدیہ پر کانگریس پارٹی کا 40 سال قبضہ رہا ایک مرتبہ تلگو دیشم پارٹی اس مرتبہ برسر اقتدار بی آر یس پارٹی کونسل کے باوجود تین سال کے عرصہ میں تقریبا 10 بلدیہ کمشنر کے تبادلے اور دو مرتبہ اے سی بی کے دھاوے اور عہدیداروں کی رنگے ہاتھ گرفتاری سے کونسل کی ساکھ متاثر ہوئی ابھی بھی بلدیہ انچارج کمشنر اور انچارج چیرمین کی خدمات سے بلدیہ جگتیال چل رہا ہے۔