چیف منسٹرپنجاب کا کے سی آر کو چارمینار کاتحفہ

,

   

تاریخی یادگار سے بھگونت مان کی دلچسپی
حیدرآباد۔/22 مئی، ( سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کی مقبولیت کا اندازہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اس وقت ہوا جب چندی گڑھ میں پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت سنگھ مان نے انہیں چارمینار کا مومنٹو پیش کیا۔ چندی گڑھ میں کسانوں اور فوجی جوانوں کے پسماندگان کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے امدادی چیکس حوالے کرنے کے بعد چیف منسٹر پنجاب کی قیامگاہ پر کے سی آر نے توقف کیا۔ بھگونت مان کی قیامگاہ پر اروند کجریوال اور کے سی آر وفد کے ارکان نے ملک کے حالات پر ’’ چائے پر چرچہ ‘‘ کی۔ نئی دہلی روانگی سے قبل بھگونت مان نے کے سی آر کو تحفہ پیش کیا۔ جیسے ہی تحفہ کے سی آر کے سامنے لایا گیا وہ حیرت میں پڑ گئے کہ تحفہ خود ان کی اپنی ریاست تلنگانہ کی یادگار چارمینار کا تھا۔ بھگونت مان نے چارمینار سے اپنی دلچسپی کا اظہار اپنے تحفہ کے ذریعہ کیا ہے۔ تلنگانہ سے لے کر ملک کی سرحدی ریاست پنجاب تک چارمینار کی مقبولیت نے کے سی آر کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ر