چیف منسٹر ریونت ریڈی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب

   

بی آر ایس پارٹی الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگی، باجی ریڈی گوردھن کا صحافیوں سے خطاب

نظام آباد ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے کسانوں کو 15؍ اگست سے 2لاکھ روپئے کے قرضہ جات معاف کردینے کے اعلان پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بی آرایس کے امیدوار باجی ریڈی گوردھن ، بی آرایس کے ضلع صدر جیون ریڈی ، سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا ، مئیر نیتو کرن نے آج بی آرایس آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے بی آرایس پارٹی الیکشن کمیشن سے رجوع ہوں گی انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے سے قبل جو اعلانات کیا تھا اس کی عدم عمل آوری کے باعث عوام میں کانگریس پارٹی سے بھروسہ اٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے ریونت ریڈی نے نظام آباد سے انتخابی جلسہ سے باسر مندر کے بھگوان کا نام لیکر15؍ اگست سے عمل کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ عوام کو کانگریس پارٹی کے وعدوں پر بھروسہ نہیں تھا 6 گیارنٹی اسکیمات کا اعلان کیا جس پر ابھی تک عمل نہیں کیا جارہا ہے خواتین کو 2500 روپئے ماہانہ اور معمر افراد کو 4 ہزار روپئے وظیفہ کے علاوہ دیگر اسکیمات کا اعلان کیا گیا جس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ 4ماہ کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی عمل نہ کرنے کی وجہ سے کانگریس پارٹی سے عوام کا بھروسہ اٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے چیف منسٹر نے بھگوان کے نام کا سہارا لے رہے ہیں یہ سراسر غلط ہے باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی آرایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ راہول گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف مہم چلارہے ہیں تو ریونت ریڈی تلنگانہ کو گجرات ماڈل بنانے کی اور مودی کو بڑے بھائی سے تصور کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں سے یہ ظاہر ہورہاہے کہ انتخابات کے بعد ریونت ریڈی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر تم سے حکومت چلانا نہیں ہورہا ہے تو مستعفی ہوجائیں کیونکہ یہ چندرا بابو نائیڈو اور بی جے پی کے اشاروں پر کام کررہے ہیں اور پکے کانگریسی نہیں ہے لہذا فوری مستعفی ہوگئے تو پکے کانگریس قائدین حکومت چلائیں گے ۔ باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ ان کے فرزند اور ان کی جانب سے کرپشن کرنے کے الزمات کو بھی مسترد کیا ۔ کرپشن میں ملوث چیف منسٹر ہے اور ان پر مقدمات ہے اگر میں یا میرے فرزنداً پر کوئی بھی کرپشن کا چارج ہے تو اسے ثابت کر دکھانے کی صورت میں مقابلہ سے دستبرداری کا اعلان کیا اور کہا کہ بی جے پی امیدوار اروند کے ساتھ ہمدردی کا رویہ اختیار کیا جارہا ہے اور کے کویتا کے نام کے ساتھ شدت اختیار کی جارہی ہے اس سے بھی یہ ظاہر ہورہا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہے ممتا بنرجی نے واضح طور پر یہ بات بتایا کہ انڈیا اتحاد کو آدھی سے بھی زیادہ نشست نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی واحد جماعت کانگریس پارٹی ہے اوردہلی کے عاپ پارٹی کے کیجروال ہے اور ان دونوں بھی بی جے پی کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں مسٹر گوردھن نے کہا کہ بی آرایس کے دور حکومت میں کئی اسکیمات پر عمل کیا گیا تھا انہوں نے مسلمانوں اور عوام سے خواہش کی کہ کانگریس کے جھوٹے باتوں میں نہ آئے اور اپنے ووٹ کے ذریعہ سابق سکھانے کی خواہش کی ۔