چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ نظام آباد کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی ، طاہر بن حمدان کا صحافیوں سے خطاب
نظام آباد :21؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس امیدوار مسٹر ٹی جیون ریڈی نے آج کانگریس بھون میں صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان و دیگر قائدین کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کے دورہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کل نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں کانگریس امیدوار مسٹر جیون ریڈی کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر قدیم کلکٹریٹ پر منعقد انتخابی جلسہ سے مخاطب کریں گے مسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے 5 سال قبل کامیاب ڈی اروند نے کیا ترقیاتی کام انجام دیا اسے واضح کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ہلدی بورڈ کے نام پر عوام کو بائونڈ پیپر لکھ کر دیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا ہلدی بورڈ کے قیام کے نام پر ابھی تک اعلانات کئے جارہے ہیں ہلدی بورڈ کس مقام پر قائم کیا ہے اسے بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے شوگر فیکٹریوں کی کشادگی کیلئے موقع فراہم کرنے کے باوجود بھی اروند نے اس بات میں کوئی اقدام نہیں کیا اور نظام آباد کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے منتخب کرنے کیلئے تمام سہولتیں ہونے کے باوجود بھی اروند کی جانب سے کوئی کوشش نہیں کی گئی اور تروپتی جانے والے بھکتوں کیلئے کریم نگر سے نظام آباد تک ریل شروع کیوں نہیں کی گئی بودھن بیدر ریلوے لائن کی تنصیب کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ آرمور عادل آباد ریلوے لائن کی تنصیب سے مزید سہولتیں فراہم ہوسکتے ہیں لیکن کوئی اقدام نہیں کئے گئے ممبئی سے آنے والی ٹرین کو جگتیال ریلوے اسٹیشن پر روکنے کیلئے اروند کی جانب سے کوشش نہیں کی گئی ۔اور نظام آباد کیلئے سٹی بس کی سہولت کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اروند نے بی جے پی کے اعلیٰ قائدین کے ساتھ اپنے شخصی کاموں کیلئے استعمال کیا ۔ جبکہ حلقہ کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا اروند بھی کے کویتا کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی 5 سالہ معیاد کو ضائع کردیا ۔ بیڑی مزدوروں کو وظائف اور کسانوں کو قرضہ جات کی معافی دیگر اسکیمات بی جے پی کے اقتدار کے ریاستوں میں عمل کئے جارہے ہیں کہے کر اروند سے سوال کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کس طرح مساوی ہوسکتی ہے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نظام دکن شوگر فیکٹری کی کشادگی کیلئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے اقدامات کا آغاز کردیا آئندہ سال ڈسمبر تک فیکٹری کی کشادگی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور نظام آباد کو اسمارٹ سٹی کا درجہ فراہم کیا جائیگا اگست تک خواتین کو سٹی بس کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ مسٹر جیون ریڈی نے کانگریس کے پروگراموں کو تفصیلی طورپر واقف کراتے ہوئے 6گیارنٹی اسکیمات کو عمل کیا جارہا ہے ۔ پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں مزید کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔