مہاتما گاندھی کی خدمات کو خراج ، ریاست میں جشن تقاریب کا آغاز کے سی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ کئی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد ہمیں آزادی حاصل ہوئی ۔ آزادی کے جذبہ کو بستی بستی گاوں گاوں میں بڑی دھوم دھام سے آزادی کا ڈائمنڈ جوبلی جشن منانے کا مشورہ دیا ہے ۔ سواتنترا بھارت وجروتسوالو کا آج ایچ آئی سی سی میں آغاز کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے قبل ازیں قومی پرچم لہرایا بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے جدوجہد آزادی میں گاندھی جی کی خدمات کی ستائش کی ۔ آزادی کے ان 75 سال کے دوران ملک کو ترقی دینے کے لیے کئے گئے کام پر روشنی ڈالی ۔ موجودہ نئی نسل جدوجہد آزادی کی قربانیوں سے واقف نہیں ہے اور اس سے نئی نسل کو واقف کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ملک کی جدوجہد آزآدی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ ان میں 1857 کی سپاہیوں کی بغاوت ناقابل فراموش ہے ۔ انقلابی طریقہ سے انقلاب پھوٹتے ہیں اور تب ہی کوئی تحریک کامیاب ہوتی ہے ۔ انگریزوں کی جانب سے تحریک آزادی کو کچلنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ۔ 1857 کا غدر ناکام ہونے پر اس سے مایوس ہوئے بغیر تلخ تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے تحریک چلائی گئی ۔ بال گنگا دھر تلک کی قیادت میں کئی ثقافتی جدوجہد ہوئی ۔ لالہ راجپوت رائے ، بپن چندراپال کے علاوہ دوسروں نے تحریکات کی قیادت کی ۔ جھانسی لکشمی بائی کے علاوہ کئی بادشاہوں اور راجاؤں اور دوسروں نے جدوجہد آزادی میں حصہ لیا ۔ بیرسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بحیثیت وکیل شہرت حاصل کرنے کے بعد گاندھی جی نے آزادی تحریک کی قیادت کی ۔ ساتھ آفریقہ میں نسلی امتیاز اور دوسرے مسائل کے خلاف جدوجہد کی اور ہندوستان پہونچکر جدوجہد آزادی میں حصہ لیا ۔ امن کا راستہ اپناتے ہوئے انہوں نے نا صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا کو عدم تشدد کا درس دیا ۔ میں جب رکن پارلیمنٹ تھا اس وقت تلنگانہ تحریک کے دوران اس وقت کے صدر امریکہ بارک اوباما پہونچے تھے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس دنیا میں مہاتما گاندھی نہیں پیدا ہوتے تو میں اوباما کبھی امریکہ کا صدر منتخب نہیں ہوتا تھا ۔ جس پر سارے ہندوستانیوں کو فخر ہوا تھا ۔ مشہور سائنسداں آئن اسٹائن نے بھی گاندھی جی کی ستائش کی تھی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہمیں گاندھی کے وارث ہونے پر خوشی کے ساتھ فخر ہے ۔ چیف منسٹر نے تمام وزراء ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ ارکان قانون ساز کونسل ضلع پریشد صدور ، مئیرس ، میونسپل چیرمین اور ایم پی پی سیز کو اپنے اپنے حدود میں بڑے پیمانے پر جشن منانے پر زور دیا ۔۔ ن