چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے قریب سنسنی ایک شخص کا اقدام خود سوزی

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مکان کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے خود سوزی کا اقدام کیا۔ اس واقعہ کے بعد سیکوریٹی عملہ چوکس ہوگیا اور فوری طور پر اس شخص کو حراست میں لیتے ہوئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ انتہائی اقدام کرنے والے شخص کی شناخت ساگر کی حیثیت سے کرلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی میں اہمیت نہ دینے اور مسلسل نظرانداز کئے جانے پر اس طرح کا اقدام کیا گیا۔ ساگر کا کہنا ہے کہ وہ ریونت ریڈی سے بخوبی واقف ہے اور ایک طویل عرصہ سے پارٹی کیلئے کام کررہا ہے۔ تلگودیشم پارٹی میں ریونت ریڈی کی موجودگی سے وہ ان سے جڑا ہوا ہے۔ ساگر نے بتایا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے اور جیل کی سزا کاٹنے والوں کو نظرانداز کردیا جارہا ہے۔ پارٹی کے برے وقت پارٹی کی مقبولیت کیلئے سرگرم رول ادا کرنے والوں کو آج پارٹی میں شناخت نہیں ہے۔ لہذا اس طرح اپنی جان دینے کا اقدام کیا۔ع