چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر کریم نگر میں کانگریس قائدین کی پولیس اسٹیشن منتقلی

   

کریم نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر کے کریم نگر دورہ کے دوران ایک خانگی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد شہر کے کانگریس قائدین کو معلوم ہوا کہ کے سی آر وزیر گنگولا کملاکر کے گھر جارہے ہیں چنانچہ صبح سات بجے سٹی کانگریس کے دفتر پر احتجاج کا منصوبہ بنایا کریم نگر میں کے سی آر کے سابقہ وعدے یہ تھے کہ کریم نگر کے سرکاری اسپتال کو این آئی ایم ایس کے خطوط پر تیار کیا جائے گا، اور کریم نگر کو ڈلاس کے خطوط پر ترقی دی جائے گی، اسی طرح دھرنی پورٹل کی منسو خی کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے اور کے سی آر کے وعدوں کو یاد دلانے کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے صدر سٹی کانگریس کومٹی ریڈی نریندر ریڈی کے بشمول۔ سٹی کانگریس صدر اقلیتی سیل سید عقیل ‘ روہت راؤ ، لنگمپلی بابو، سرینواس ریڈی ، پورنڈلا رمیش، دنا سنگھ، مکہ بھاسکر، قمرالدین، محمد عرفان، ایم ایچ جوہر، جی ڈی رمیش، چاند پاشا، ڈیکونڈا شیکھر، شہنشاہ، کیرتی کمار، منڈا مہیش، کنٹیا، رامیدی تروپتی، ستیہ نارائنا ریڈی، شبانہ، کویتا، جعفر، جعفر سہیل، امام، حنیف، عظمت، جیلاکارا رمیش، کمال، ناگراجو اور دیگر زائد از 50 کانگریس قائدین کو ٹو ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔