چیف منسٹر کے ہیلی کاپٹر کے قریب ڈرون اُڑانے پرتین افراد حراست میں

   

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ملکاجگری لوک سبھا حلقہ میں آمد کے موقع پر فضاء میں ڈرون اُڑانے کے جرم میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر شاہ میر پیٹ کے قریب لینڈ کررہا تھا اسی وقت قریب میں ایک ڈرون فضاء میں دکھائی دیا۔ ملکاجگری لوک سبھا حلقہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چیف منسٹر ہیلی کاپٹر سے پہنچے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی آرگنائزرس نے ہجوم کا فضائی کووریج حاصل کرنے کیلئے رامنتا پور سے تعلق رکھنے والے محمد ادریس، گنیش ریڈی اور اکشئے کی خدمات حاصل کی تھی۔ چیف منسٹر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے وقت بھی ڈرون کو فضاء میں اُڑایا گیا جو سیکوریٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے لیا اور جانچ کی جارہی ہے۔1