چینی شہری کی گردن میں 77 سال سے پھنسی گولی

   

بیجنگ : چین کا ایک سابق فوجی اس وقت حیران و ششدر رہ گیا جب اسے پتہ چلا کہ اس کے گلے میں ایک کارآمد گولی 77 سال سے پھنسی ہوئی ہے۔ مشرقی چین کے صوبے شانڈونگ کے 95 سالہ شہری اپنے گھر کی بالکونی سے گر گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے پریشان حال گھر والوں کو اس حوالے سے کسی تکلیف کے بارے میں نہیں بتایا، جبکہ انہیں کوئی درد بھی نہیں تھا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد دوسری عالمی جنگ لڑنے والے اس بزرگ چینی شہری کو گلے میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی جس پر گھر والوں نے انہیں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا ایکسرے کرانے کو کہا تاکہ گلے کی ہڈیوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جاسکے۔ تاہم ان کے ایکسرے میں کوئی فریکچر تو نظر نہیں آیا لیکن یہ پتہ چلا کہ گلے میں کوئی بیرونی شے موجود ہے۔ جب مزید جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کے گلے میں ایک پرانی گولی موجود ہے۔