چینی صدر کو پاکستان سمیت 42ممالک کے سفراء نے اسناد پیش کیں

   

بیجنگ : چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال کی سفارتی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں۔ پاکستان کے سفیرخلیل الرحمان ہاشمی نے سفارتی اسناد چینی صدر کے حوالے کیں۔ چینی میڈیا کے مطابق افغان سفیر بلال کریمی بھی سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ ایران، یو اے ای، کویت، ملائیشیا، یوکرین اور جاپان کے سفیروں نے بھی اسناد پیش کیں۔ چینی صدر نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔