چینی مانجہ سے گلا کٹنے کے سبب 8 سالہ بچہ فوت

,

   

برہان پور 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے برہان پور میں پولیس نے کہا ہے کہ کانچ سے سوتے ہوئے ایک مانجہ کی زد میں آنے والا ایک آٹھ سالہ بچہ گلا کٹنے کے سبب فوت ہوگیا جو اپنے ماں باپ کے ساتھ موٹر سیکل پر سواری کررہا تھا۔ سب انسپکٹر رادھے شیام پوار نے کہاکہ یہ واقعہ جمعرات کو برہان پور ضلع ہیڈکوارٹرس سے 15 کیلو میٹر والی موضع فوفنار میں پیش آیا۔ متوفی لڑکے کی شناخت نتن کی حیثیت سے کی گئی جو اپنے والدین کے ساتھ موٹر سیکل کے سامنے کے حصہ پر بیٹھ کر سفر کررہا تھا۔ باپ گاڑی چلارہا تھا۔ ماں پیچھے بیٹھی تھی اور وہ ماں کی گود میں بیٹھا تھا۔ وہ بچہ کے ننھیالی رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے موضع مائتھی کھاری روانہ ہورہے تھے۔ پولیس سب انسپکٹر نے کہاکہ ’چینی مانجہ ایک پتنگ سے باندھا ہوا تھا اور چند بچے سڑک پر پتنگ اُڑارہے تھے کہ مانجہ نتن کے گلے میں پھنس گیا اور گلا کٹنے کے سبب خون بہنے لگا اور وہ فوت ہوگیا۔