چینی کمپنی سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کیفیکٹری کھولے گی

   

بیجنگ : چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ’انوویٹ الیکٹرک موٹرز‘ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں فیکٹری لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔سبق نیوز نے چینی اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے حوالے سے بتایا کہ اس فیکٹری کا ہدف سالانہ ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنا ہے۔اخبار کے مطابق اس منصوبے پر 50 کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ لاگت آئے گی اور اس میں ایک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر بھی شامل ہو گا۔اس منصوبے کے حوالے سے ایک مفاہمی یادداشت پر دستخط چینی صدر شی جن پنگ کے گزشتہ ہفتے کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئے۔اس دوران سرمایہ کاری سے متعلق کئی اور معائدے بھی ہوئے۔انوویٹ موٹرز کے بانی نے کہا کہ چین کا شمار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والے سے سب سے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپریشن کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔‘