چین: برازیل سے درآمد شدہ چکن ونگز پر کورونا کے آثار

,

   

بیجنگ : چینی حکام نے کہا ہے کہ انہیں برازیل سے درآمد شدہ منجمد چکن ونگز پر کورونا وائرس کے آثار مل گئے ہیں۔ چینی شہر شینزین میں
Wechat
پر ایک بیان میں کہا گیا کہ برازیل سے درآمد شدہ منجمد چکن ونگز کے نمونے کی سطح کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا مثبت رزلٹ سامنے آیا ہے۔ شہر کے وبا کی روک تھام اور کنٹرول آفس نے ایسے تمام افراد کا نیوکلائک ٹیسٹ کروایا جن کا ممکنہ طور پر اس پروڈکٹ سے کوئی واستہ پڑا ہو۔ حکام نے مزید کہا کہ اس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔ چین نے حالیہ مہینوں میں بڑی بندرگاہوں میں آنے والے کنٹینرز کی تمام گوشت اور سمندری غذا کی اسکریننگ شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز گزشتہ دسمبر میں مرکزی شہر ووہان سے ہوا تھا اور اس کا تعلق ہنان سی فوڈ مارکیٹ سے جوڑا گیا تھا۔