چین :مشتبہ متاثرین کو حکام گھروں سے کھینچ کر نکالنے پر مجبور

,

   

٭ چین میں کورونا وائرس تباہی مچاتے ہوئے پھیلتا جارہا ہے۔ یہ وائرس شہر ووہان سے شروع ہوا جہاں سب سے زیادہ متاثرین پائے جاتے ہیں۔ بعض لوگ اپنا چیک اپ کرانے سے گریز کررہے ہیں جس کی وجہ نامعلوم ہے چنانچہ شہر میں حکام کو گھر گھر پہنچ کر جانچ کرنا پڑ رہا ہے اور آن لائن دستیاب ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض مقامات پر چینی حکام کو گھروں سے مشتبہ متاثرین کو کھینچ کر نکالنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ چین کے نائب وزیراعظم سون چون لان نے تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس کے خلاف عوامی جنگ کی اپیل کی۔ چین میں اس وائرس سے تادم تحریر زائد از 700 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 34 ہزار سے زیادہ متاثرین پائے جاتے ہیں۔