چین میں برفانی طوفان بلیو الرٹ جاری

   

بیجنگ: چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے بدھ کو ملک کے کچھ علاقوں میں بھاری برف باری کے لیے بلیو الرٹ جاری کیا۔قومی موسمیاتی مرکز نے کہا کہ آج صبح سے جمعرات کی صبح تک شانکشی، شانسی، ہیبئی، ہینان، شان ڈونگ اور جیانگ سو کے کچھ حصوں میں برفانی طوفان کا پھیلاؤ ہو گا، جس کی وجہ سے دو سینٹی میٹر سے پانچ سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے ۔موسمیاتی مرکز نے حکام کو موسم بہار کے تہوار کے دورے (چونیو) پر منفی موسم کے اثرات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ۔اس موقع پر لاکھوں لوگ اپنے دوستوں اور کنبہ کے افراد سے ملنے کے لیے گھر واپس آئیں گے ۔ مرکز نے پیدل چلنے والوں اور ڈرائیوروں کو برفباری کے موسم میں اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے اور مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں، ریلوے ، بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے احتیاط برتیں۔