چین میں جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کے ویزے منسوخ

   

بیجنگ : چین نے جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کے ویزے مختصر مدت کے لئے منسوخ کر دئیے ہیں۔جنوبی کوریا کی طرف سے، ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے، چینی مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگائے جانے کے بعد چین نے جوابی کاروائی کی ہے۔جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا سے چین جانے والے مسافروں کے ویزے مختصر مدت کے لئے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ چین سے جنوبی کوریا آنے والے مسافروں پر لگائی گئی اور امتیازیت کی حامل پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔