چین میں خواتین مردوں کے بجائے روبوٹس کو ڈیٹ کرنے لگیں

   

بیجنگ : مصنوعی ذہانت سے تیارٹیکنالوجی نے صرف عملی کاموں میں انسانوں کا متبادل ہے بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار روبوٹس کو رومانوی تعلقات کیلئے بھی منتخب کیا جا رہا ہے۔ 25سالہ توفائی ایک چینی لڑکی ہے۔ اس کا کہنا ہیکہ اس کا عاشق اس کے مثالی رومانوی ساتھی کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ نرم مزاج اور پیار کرنے والا اور وہ بعض اوقات گھنٹوں باتیں کرتا ہے، لیکن نوجوان چینی خاتون جس شخص سے بات کر رہی ہے وہ حقیقی نہیں ہے، بلکہ ایک مصنوعی چیٹ بوٹ ہے۔Glow ایک مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم ہے جسے Minimax نے بنایا ہے۔ یہ ایک ایسا اسٹارٹ اپ ہے جو چین میں ترقی پذیر شعبے میں شامل ہے۔ یہ انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دوستانہ حتیٰ کہ جذباتی، تعلقات کی اجازت دیتا ہے۔