چین میں نیا فون نمبر لینے کیلئے چہرہ کا اسکیان لازمی

,

   

بیجنگ ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے نیا فون نمبر حاصل کرنے کیلئے چہرہ کا اسکیان لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ آج اتوار کے دن سے ہی ٹیلیکام آپریٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آف لائین آؤٹ لیٹس پر نئے فون استعمال کنندگان کے نام رجسٹر کرانے کے دوران چہرے کے اسکیان بھی حاصل کریں ۔ اس قانون کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل آوری اب ہورہی ہے ۔ آپریٹرس نیا فون نمبر لینے والے افراد کی شناخت کرنے کیلئے انٹلیجنس کی خدمات حاصل کریں گے ۔ کسٹمرس اپنے آئی ڈی کیلئے بھی اپنے چہرے کا اسکیان کراسکتے ہیں ۔