چین میں کوویڈ۔19 کے 42 نئے مصدقہ کیس

   

٭ چین نے 42 نئے کوروناوائرس کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جن میں 38 افراد ایسے ہیں جو بیرون ملک گئے تھے۔ اس طرح متاثرین کی جملہ تعداد 81,907 ہوگئی ہے۔ عہدیداروں نے جمعہ کو کہا کہ حکومت نے صحتیاب مریضوں کی دوبارہ جانچ کا نیا ٹرائل شروع کیا ہے۔