چین پاکستان کیساتھ آفات سے نمٹنے تعاون جاری رکھے گا

   

بیجنگ : چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا، سیلاب سے بچاؤ کی تجاویز فراہم کرے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سی ایم اے کی جانب سے میٹرولوجیکل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ماہر گاؤ گی، چینی حکومت کی ماہرین کی ٹیم کے رکن ہیں جو 11 سے 21 اکتوبر تک آفات کے بعد کی تشخیص کیلئے پاکستان بھیجی گئی ۔ ماہرین کی ٹیم نے سیلاب پر قابو پانے میں تبادلہ خیال کیا۔