واشنگٹن : سی آئی اے کے سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق 71 سالہ الیگزینڈر چنگ ما نے مئی میں پراسیکیوٹرز کے ساتھ جرم کا اعتراف کرنے کا معاہدہ کیا۔امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ چنگ ما نے 1982ء سے 1989تک سی آئی اے کے لیے کام کیا۔امریکی محکمہ انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مارچ 2001ء میں چینی انٹیلی جنس افسران نے چنگ ما سے رابطہ کیا تھا۔امریکی محکمہ انصاف نے یہ بھی کہا ہے کہ چنگ ما نے 50 ہزار ڈالرز کے عوض بڑی تعداد میں خفیہ دفاعی معلومات چین کے حوالے کیں۔