چین کی تائیوان کیلئے گروپ ٹورس کی دوبارہ تیاری

   

بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ تائیوان کے گروپ ٹورز دوبارہ شروع کرنے سے آبنائے کے عملہ کے درمیان ربط معمول پر لانے کے عمل کو فروغ ملے گا۔ بیجنگ کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ چین مستقبل قریب میں تائیوان کے لیے بعض گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس اقدام پر عمل درآمد سے آبنائے تائیوان کے اس پار تائیوان کے قریب ترین چینی صوبے شنگھائی اور جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے رہائشیوں کو خود مختار جزیرے تائیوان کا سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ البتہ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے گروپ ٹورز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔